دوبارہ دھرنا کب دیں گے؟ پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ نے بنی گالہ روڈ پر دیا گیا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) پنجاب کے کنٹریکٹ اساتذہ نے بنی گالہ روڈ پر دیا گیا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ممبر ٹیچر دھرنا کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہاکہ ہم گزشتہ روز آئے تو ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ ،شرمندگی کا مقام ہے،ہم اپنے جائز مطالبات لے کر ائے ہیں۔قاسم بخاری نے کہاکہ ہم پہ سیاسی پارٹی کا الزم

لگا کہ ہم نون لیگ سے ہیں،عمران خان کے دھرنے میں کئی دن بیٹھا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں ہم اپنی ریگولریشن کے مسائل لیکر آئے ہیں،مراد راس ہمارے ساتھ دوبارہ ٹیسٹ دے اگر وہ پاس ہو گئے وہ منسٹر رہے ۔قاسم بخاری نے کہاکہ ابھی کلاس فور کی بھرتیاں کی جاری ہیں لیکن ان کے لیئے کوئی ٹیسٹ لاگو نہیں ہے،مراد راس نے ہم پر الزام لگایا کہ ہم نون لیگ کی پارٹی سے ہیں،مراد راس نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ ٹیچرز بنا ٹیسٹ کو مستقل کیا جائے ، گزشتہ روز ہونے والے مذکرات میں ڈی سی اسلام آباد نے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔مظاہرین نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد کسٹودین بنے اس یقین دہانی پر دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں،اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایک دن کہ نوٹس پر دوبارہ آئیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں