’’ ارطغرل غازی آیا شیر کیساتھ بیٹھا اور پیسے لیکر چلا گیا‘ ‘ہم بھارتی ، ترکی نہیں پاکستانی ہیں ، فہد مصطفیٰ برس پڑے


لاہور (پی این آئی) اداکار فہد مصطفی نے ترک اداکار اور ترکی ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔فہد مصطفی نے کہا کہ ہم بیٹھے نہیں ورک موڈ میں ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کہا ہماری

شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہو رہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے۔ اس لئے جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہئے کیونکہ ہم ترکی نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں