پنگریو (این این آئی) ایران سے ٹماٹروں کی درآمد بند نہ سکی۔کاشت کارتنظیموں کی جانب سے درآمدات کے خلاف تحریک شروع کرنے کااعلان۔ جمعہ کے روزسندھ بھر میں بھرپوراحتجاج کی کال دے دی۔قومی عوامی تحریک اور دیگر تنظیموں نے کاشت کاروں کے احتجاج کی حمائت کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق
سندھ میں ٹماٹروں کی چنائی اور منڈیوں میں آمد کے باوجود وفاقی حکومت نے ٹماٹروں کی درآمد بند نہیں کی جس کی وجہ سے مقامی ٹماٹروں کے نرخوں میں دن بدن کمی ہورہی ہے سندھ کے کاشت کاروں کی جانب سے گیارہ دسمبر کو ایران سے ٹماٹروں کی درآمد کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے باوجودوفاقی حکومت کی جانب سے ٹماٹروں اورپیازکی درآمد جاری رکھنے کے خلاف کاشت کاروں نے زراعت بچاو سندھ بچاو فورم کے تحت ٹماٹروں کی درآمد کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کردی ہے اس تحریک کے تحت اٹھارہ دسمبرجمعہ کے روز(آج) سندھ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے اور دھرنے دینے کااعلان کیاگیا ہے تحریک کے رہنما معروف کاشت کاررہنما فیاض شاہ راشدی نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی عوامی تحریک اوردیگر سیاسی۔سماجی اورکاشت کارتنظیموں نے احتجاج کی حمائت کااعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ملکی ضرورت کا ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے باوجود وفاقی حکومت ایران سے ٹماٹرکی درآمدبند نہیں کررہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کے روزبھی سندھ کے مختلف شہروں میں ٹماٹروں کی درآمدات کے خلاف احتجاج ہواتھا جس کاوفاقی حکومت پرکوئی اثر نہیں ہوا اورایران سے ٹماٹروں کی درآمدجاری ہے جس کی وجہ سے سندھ کے کسانوں کو شدیدمعاشی نقصان ہورہا ہے زراعت بچاو سندھ بچاو
فورم کی جانب سے ٹماٹر۔پیاز اور ملک میں وافرمقدار میں موجوددیگرزرعی اجناس کی بلاجوازدرآمدات کے خلاف تحریک شروع کی گئی ہے جس کے تحت آج جمعہ کے روز سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور دھرنے دیے جائیں گے انہوں نے کاشت کاروں اوردیگر اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ ملکی زراعت تباہ ہونے اور کسانوں کو کنگال ہونے سے بچانے کے لیے زراعت بچاو سندھ بچاو تحریک کاساتھ دیں اور بڑے پیمانے پر احتجاج کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں