اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،وبا کے خلاف ہمارا بروقت ردعمل اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا دنیا کے لیے ایک مثال بنی، صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا
سکتے ہیں،ماسک پہنیں،دوسروں 6 فٹ کا فاصلے رکھیں، ہاتھ دھوتے رہیں، اور بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں۔ بدھ کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے صوبوں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مثبت کیسز کا تناسب تقریباََاسی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو ہم نے جون میں دیکھا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور ہمیں استعداد کو بڑھانا پڑا ہے، کورونا وبا مہلک ہے لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم اس سے قبل پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وبا کے خلاف ہمارا بروقت ردعمل اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا دنیا کے لیے ایک مثال بنی،سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے- انہوںنے کہاکہ صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیںانہوںنے کہاکہ ہم ایس او پیز پر عمل کرکے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے
کاروباری نقصان سے پاکستان اور عوام کو بچا سکتے ہیںانہوںنے کہاکہ ماسک پہنیں،دوسروں 6 فٹ کا فاصلے رکھیں، ہاتھ دھوتے رہیں، اور بڑے اجتماعات سے اجتناب کریں،کرسمس اور شادی تقریبات کے حوالے سے انتباہ خوشیاں ضرور منائیں لیکن احتیاط کے ساتھ جیسا کہ ہمیں تمام چھٹیوں پر کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تقریبات کو چھوٹا رکھیں اور ہوادار جگہ پر کرنے کو ترجیح دیں، آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری خوشیاں کسی کیلئے پریشانی یا دکھ کا باعث نہ بنیں، انہوںنے کہاکہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے صوبوں کا تعاون ناگزیر ہے،ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہم کورونا کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اہم بات یہ ہے کہ ہم اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی،آج کے دن اے پی ایس کے شہدا کو ہم اپنی دعاوں میں یاد رکھیں اور وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں