ریلوے نے ایک وقت میں تین ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، بولان، اکبر بگٹی ایکسپریس کو بند کرنے کی وجہ بتا دی گئی

جیکب آباد (این این آئی)محکمہ ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس ،بولان اور اکبر بگٹی ایکسپریس بند کر دی ،موہن جو دڑو کا جیکب آباد سے روٹ تبدیل کر دیا گیا شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے کورونا کی وبا کا جواز ظاہر کرکے خوشحال خان خٹک ایکسپریس،بولان میل اور اکبر

بگٹی ایکسپریس بند کر دی گئی ہے جس کے باعث اس روٹ کے مسافر سفری سہولت سے محروم ہو گئے ہیںمذکورہ تین ٹرینیں مارچ سے بند ہیںجبکہ آمدنی نہ ہونے کا سبب بنا کر کراچی سے ملتان جانے والی موہن جو دڑو ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اب ٹرین کراچی سے ملتان سہون لاڑکانہ جیکب آباد ،ٹھل ،کندھکوٹ اور کشمور کے بجائے روھڑی حبیب کوٹ سے 10نومبر سے جا رہی ہے جو جیکب آباد و گردونواسمیت بلوچستان کے عوام سے زیادتی ہے ریلوے حکام نے کشمور سے آمدنی نہ ہونے پر موہن جو دڑو کا روٹ تبدیل کیا ہے جبکہ جیکب آباد سے ٹرین کو اچھی خاصی آمدنی ہوتی تھی جیکب آباد کو اس سہولت سے محروم کرنا زیادتی ہے جس پر انجمن تاجران کے ندیم قریشی ،حاجی یوسف میمن ،صابر پٹھان اور دیگر نے وزیر ریلوے اوروفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے مطالبہ کیا ہے کہ موہن جو دڑو کا جیکب آباد روٹ بحال کرایا جائے اس روٹ سے تو ریلوے کو اچھی منافع ہو رہا تھا فیصلہ نہ صرف مسافر دشمن بلکہ ریلوے دشمن بھی ہے اس لئے موہن جو دڑو ایکسپریس کا جیکب آباد روٹ بحال کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے شہر کے کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ تین ٹرینیں خوشحال خان ،بولان اور اکبر بگٹی ایکسپریس بند کرنے سے دیگر ٹرینوں پر دبائو بڑھا ہے جو کہ کورونا پھیلائو کا سبب ہے ٹرینیں زیادہ ہونگی تو مسافروں کا دبائوں کم ہوگا ٹرینوں پر ریلوے حکام اسکا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close