اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی نے مریم نواز کو استعفے جمع کروا دئیے ہیں، باقاعدہ ایک فنگشن ہوا جس میں استعفے جمع کروائے گئے۔حکومت کا آخری وقت آیا ہوا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی ہے، پاکستان کے 95 فیصد پاکستانی
مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکومت کو اس طریقے سے گرانا غیر آئینی نہیں ہے، غیر آئنی تو تب ہوتا ہے جب فوج مداخلت کرتی ہے۔اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینا ہمارا حق ہے۔اگر حکومت ضمنی الیکشن کرواتی ہے تو پھر وہ الگ معاملہ ہے۔جمہوریت کی تو اس دن ہی شکست ہو گئی تھی جب وزیراعظم اقتدار میں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ڈھائی سالوں میں حکومت کے ساتھ کئی بار مذاکرات ہوئے کبھی میڈیا پر آیا کبھی نہیں آیا۔مذاکرات کا ایک بڑا سلسلہ چار ماہ قبل ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر شروع ہوا۔اسٹیبشلمنٹ نے ان مذاکرات میں متحرک کردار ادا کیا بلکہ ہمیں مذاکرات کی میز پر ہی وہی لائی،حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، جب بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوئے تو اسٹیشلمنٹ نے کردار ادا کیا کہ ہمیں کسی ایک نقطہ پر متفق ہونا چاہئیے۔ہم کس سے مذاکرات کریں ان لوگوں کے ساتھ جن پر اپنے بندے بھی اعتبار نہ کریں،اسٹیبشلمنٹ کی سپورٹ کے بغیر یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔اس لیے اگر نتیجہ خیز مذاکرات ہونے ہیں تو اس میں اسٹیبشلمنٹ کا کردار لازمی ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف اسمبلی رکنیت سے استفعیٰ دے چکے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل بنایا تھا جس کے تحت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ سے 14 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے استعفے نوازشریف کو بھجوا دیئے ہیں۔سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی جمع کرا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں