خالد چوہدری آئی سی سی آئی ٹریڈرز کمیٹی کے کنوینر مقرر

اسلام آباد(پی این آئی)خالد چوہدری آئی سی سی آئی ٹریڈرز کمیٹی کے کنوینر مقرر ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری کو آئی سی سی آئی ٹریڈرز ویلفیئر کمیٹی کاکنوینر مقرر کر دیا ہے۔ خالد چوہدری گزشتہ بارہ برس سے لگاتار کمیٹی کے

کنوینر ہیں اور اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران اور چیمبر کے درمیان رابطے کا کام کرتے ہیں گزشتہ 30 برس سے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن فاروقیہ مارکیٹ کے صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکریٹری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری اطلاعات ہیں۔ انہوں نے اپنے تقرر پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان چیئرمین فاونڈر گروپ میاں اکرم فرید سابق صدور زبیر احمد ملک، عبدالروف عالم، سابق صدور آئی سی سی آئی ظفر بختاوری، اعجاز عباسی، خالداقبال ملک اور احمد حسن مغل کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

سردار عتیق احمد خان کی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کے والد کی وفات پر تعزیت

مظفر آباد (پی این آئی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے چڑہوئی ڈماس میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے کہا کہ مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے اور ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان روحانی پیشواء سجادہ نشین دربا عالیہ رئیاں شریف جا کر میاں قاسم باجی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے علاوہ میاں قاسم باجی کے مزار پر حاضری دی اور چادری پوشی کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک محمد نواز، ملک کرامت ودیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے قاسم باجی مرحوم کے صاحبزادوں میاں جنید باجی، میاں ظفرباجی میاں نثار باجی سے اظہا ر تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اورمرحوم قاسم باجی کے درجات بلند کرے اور لواحقین اور مریدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close