’’ہمارے گھر اصلی پولیس ریڈ کرواکر ہمیں گرفتار کر لیں‘‘ ن لیگ کے 2 اہم ترین رہنما اپنی گرفتاری کے خواہشمند

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ن لیگ کیخلاف کریک ڈائون کی حقیقت بتا دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ کیخلاف کوئی ایکشن ہوتا تو اب تک پریس ریلیز کا انبار لگ چکا ہوتا ، ابھی تک کوئی کریک ڈائون نہیں ہوا ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے 2انتہائی اہم بندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر اصلی پولیس ریڈ کروائیں اور ہمیں گرفتارکر لیں، اس حوالے سے میں خصوصی طور معلوم کیا ہے اب تک نہ تو کوئی ریڈ ہوئی اور نہ لسٹیں بنیں ہیں۔ دوسری جانب پی ڈ ی ایم جلسہ،گرفتاریوں کیلئے پنجاب حکومت نے فہرست تیار کرلی ۔حکومت پنجاب نے (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close