پناہ کے سرپرست و سلطانہ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر نعیم غنی خالق حقیقی سے جاملے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سرپرست وسلطانہ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرنعیم غنی خالق حقیقی سے جاملے،ڈاکٹرنعیم غنی اسی سال زائد عمر کے تھے،جو کچھ عرصہ سے علیل تھے اوراسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،علالت کے باعث جانبرنہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے

جاملے،جن کانمازجنازہ اسلام آباد میں اداکردیاگیا،اس موقع پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن ودیگرممبران نے مرحوم کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورکہاکہ وہ ایک زندہ دل انسان تھے،جنھوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتی،ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ڈاکٹر نعیم غنی کی مغفرت اورلواحقین کے صبروتحمل کے لئے دعاکی گئی۔۔۔۔

مطلوب انقلابی کی تعزیت کیلئے سردار عثمان ان کے گھر گئے، مغفرت کی دعا کی

کھوئی رٹہ، چڑہوئی،مظفرآباد (پی این آئی) آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان نے کوٹلی ایک روزہ دورہ کے دوران کہوئی رٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی کے گھر جاکر ان کے بیٹے بیرسٹر ولید مطلوب انقلابی اوردیگر اہلیخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے محمد مطلوب انقلابی کی سیاسی و سماجی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم خوش اخلاق اور خوش طبعیت کے مالک تھے وہ پیپلزپارٹی کی ہر محفل کی رونق اور جان ہوا کرتے تھے انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی اور آخری دم تک انہوں نے اپنے قائدین کے ساتھ وفا کی،انہوں نے سیاسی بہترین سیاسی رہنماء ہونے کا ساتھ دیا، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین و عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس مرکزی سیکرٹری طلباء ونگ راجہ عثمان کیانی، مرزا عامر جرال، شاید رضا اور راجہ شفیق بھی موجود تھے، دریں اثناء انہوں نے چڑہوئی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد ایوب خان کے گھر جاکر ان کے والد راجہ ایوب خان کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت

الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے ہم راجہ عابد ایوب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے صدر سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ، سردار افتخار رشید چغتائی مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس، آرگنائزر راجہ شاہد رضا، سینئر وائس چیئرمین یونگ ونگ راجہ محمد شفیق خان کے علاوہ دیگر احباب بھی موجود تھے،اس کے علاوہ چیئرمین یوتھ ونگ نے کوٹلی دورہ کے دوران کہوئی رٹہ میں سابق امیدواراسمبلی راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close