ملک بھر میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ طویل ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی ، کتنے دن تک بادل برستے رہیں گے؟

لاہور (پی این آئی)ملک بھر میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی ، کتنے دن تک بادل برستے رہیں گے؟ بارشوں کا حالیہ سلسلہ طویل ہو جانے کی پیشن گوئی، ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا، ہفتہ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ۔ تفصیلات کے مطابق

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔ جبکہ مزید برفباری بھی ہوگی۔ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ، زیارت، سبی، تربت اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف شہروں میں بادل برسیں گے۔سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دیگر علاقوں میں موسم کشک مگر سرد ہوگا۔ جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو خیبرپختونخوا میں بارش ہوگی۔

بارشوں کا حالیہ سلسلہ

بارشوں کا حالیہ سلسلہ

خیبر پختونخوا میں بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ کل سے شروع ہونیکاامکان ہے۔بالائی خیبر پختونخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں اور پہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور پنجاب میں میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال، اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔ جبکہ مزید برفباری بھی ہوگی۔ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close