باغ آزادکشمیر (اظہر نزیر عباسی) باغ انتظامیہ کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں مضر صحت جعلی دودھ ضبط کرکے تلف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر باغ کی خصوصی ھدایات پر تحصیلدار باغ قمر عباس کاظمی اورلائیو سٹاک باغ کی ڈاکٹر شازیہ نزیر نے کاروائی کی اور ملاوٹ شدہ پاوڈر سے تیار کردہ دودھ فروخت کرتے
ھوئے گاڑی پکڑ ی۔ گاڑی کو کنٹینر نما لوڈر کے اندر ٹینکر رکھ کر اس میں پنجاب سے یہ دودھ لا کر باغ میں فروخت کیا جاتا رھا ھے اس ٹینکر سے پکڑا جانے والا 1100 لیٹر دودھ اور باغ کے اندر شھر میں پاوڈر سے تیار کردہ ملاوٹ شدہ دودھ د جو چار من سے زائد تھا اور پکڑا جانے والا خشک پائوڈر ڈی سی آفس کے باھر اے سی باغ تحصیلدار باغ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نے ھمراہ پولیس سب دودھ کو تلف کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شازیہ کا کہنا تھا کہ یہ دودھ معدہ اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ جعلی دودھ کی اس بڑی کارروائی پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے باغ انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جعلسازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔۔۔۔۔
صدر مسلم کانفرنس نے مزید سوشل میڈیا ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی
راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا ونگ کی چیئر پرسن محترمہ سمیعہ ساجد راجہ کی تجویذ پر مزید سوشل میڈیا ممبران کی آئندہ مدت کے لیے منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن
کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں آزاد کشمیر کے مختلف حلقہ جات سےجن ممبران کی منظوری دی ہے ان میں چوہدری محمداخلا ق (حلقہ ڈڈیال)، چوہدری وقار (حلقہ چکسواری)، عبدالرحمان جمال (سٹی میرپور)، نثار احمد ہاشمی (حلقہ کھڑی شریف)، شاہد خلیل (حلقہ برنالہ)، شعبان آصف(حلقہ سماہنی)،راجہ عمر فارق(بھمبر شہر)،شائق احمد کیانی،اویس ملک (کوٹلی شہر)،چوہدری عاطف سکند ر (حلقہ نکیال)، راجہ انیس خان (حلقہ سہنسہ)،راجہ رمیز خان (حلقہ چڑہوئی)،راجہ احتشام علی خورشید (حلقہ کھوئی رٹہ)،عتیق احمد عباسی،محمد شان عباسی (حلقہ غربی دھیرکوٹ)،سردار ہمایوں چغتائی،عاطف طارق،آفتاب مشتاق (حلقہ وسطی باغ)، اویس حفیظ عباسی، ظہیر ممتاز عباسی،بابر مختار چغتائی (حلقہ شرقی باغ)، واحیدکیا نی،راجہ فرخ فرید کیانی (حلقہ فاروڈ کہوٹہ حویلی)، قیصر معروف مہناس،ارباب شوکت شیخ (حلقہ عباسپور پونچھ) ذوالفقار شریف،آصف صدیق (حلقہ ہجیرہ پونچھ)،فیصل اخلاق نذیر (راولاکوٹ شہر)،سردار مبشر نسیم (حلقہ پاچھیوٹ پونچھ)،سردار عبدالحمید مغل (حلقہ پلندری)، عرفان رفاقت (حلقہ بلوچ)، راجہ فرحت،راجہ ناہید، حماد گل عباسی (حلقہ کھاوڑا مظفرآباد) اورافرازعباسی، کلثوم چوہدری، محمدعامر عباسی (مہاجرین مقیم پاکستان) کے نام شامل ہیں۔ مزید ناموں کا
اعلان آئندہ چند روز تک کیا جائے گا۔محترمہ مہرانساء نے نامزد ہونے والے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں