ن لیگ سے پہلا استعفیٰ آ گیا، سرگودھا سے لیگی رکن قومی اسمبلی نے نواز شریف کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرادیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگودھا سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری حامد حمید نے پارٹی قیادت کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کرادیا۔چوہدری حامد حمید قومی اسمبلی کے حلقے این اے 90 سرگودھا 3 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔چوہدری حامد حمید ے مطابق پارٹی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے ہیں اور انہوں نے اپنے قائد کے اشارے پر استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

سرگودھا میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غیر منتخب لوگ غیر جمہوری طریقے سے حکومت چلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کی قیادت کی جانب سے تمام منتخب نمائندوں سے استعفے طلب کیے جانے پر سب سے پہلے انہوں نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر جمع کرادیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close