جو پی ٹی آئی میں ہیں وہ پشتون نہیں بے غیرت ہیں، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے کارکنوں پر برس پڑے


اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کا جو حال ملتان میں ہوا اس سے زیادہ بدتر ان کیساتھ لاہور جلسے میں کریں گے ۔ لکی مروت جلسہ سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ اب ہم لاہور جلسہ کیلئے جائیں گے اور کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ، ملتان میں جو سلوک ہمارے کارکنان کیساتھ کیا گیا

اس کی پرزور الفاظ میںمذمت کرتا ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک چلائیں گے اوریہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت گھر نہیں چلی جاتی ۔ مولانا فضل الرحمان نےخطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں جو ورکرز پشتون ہیں وہ بے غیرت ہیں ان کا پشتون قوم سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ، ایسے ورکرز سے تو خواتین بہتر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close