وزیرا عظم عمران خان ورثے میں ملنے والے پہاڑ جیسے مسائل سے جراتمندی سے نبردآزما ہیں، حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا، اپوزیشن ڈھائی سال میں نتیجہ اخذ کرنیکی بجائے صبر کرے‘ جمشید اقبال چیمہ

ؒلاہور (این این آئی) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینا ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کی تکمیل کے بعد پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن کیلئے پہلا مرحلہ عبورکر لے گا ،وزیرا عظم عمران خان ورثے میں ملنے والے پہاڑجیسے مسائل سے انتہائی جراتمندی

سے نبرد آزما ہیں اور اسی وجہ سے ماضی کے ’’ تجربہ کار ‘‘ حکمرانوں کی حیرانی اور پریشانی دیدنی ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ہرشخص کو اپنی استعداد کے مطابق کردار ادا کرنا ہوگا ۔ صرف چند لاکھ ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈال کر زیادہ دیر تک معاملات کو نہیں چلایا جا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوںنے قومی اداروںکوبھی اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جس سے ان اداروں کی کارکردگی انتہائی متاثرہوئی اور اس کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات سے آگاہ ہیں کہ نجی شعبے کی شمولیت کے بغیر گروتھ ممکن نہیں اس لئے نجی شعبے کو ہر طرح کی سہولتیں اورمراعات دی جارہی ہیں اور انشا اللہ آنے والے سالوں میں نجی شعبے میں لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اس لئے اپوزیشن ڈھائی سال میں نتیجہ اخذ کرنے کی بجائے تھوڑا صبر کرے انشا اللہ ہمارا وعدہ ہے کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور ویر اعظم عمران خان ملک کو صحیح سمت میں گامزن کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close