جاتے جاتے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سمیت پوری دنیا کو بڑی خوشخبری سنا دی

اٹلانٹا (پی این آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اگلے ہفتے سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ریاست جارجیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اسے آنے میں پانچ سال لگیں گے لیکن ہم نے صرف سات

مہینے میں اسے تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ کورونا وائرس کی ویکسین اتنی جلدی تیار ہوجائے گی لیکن اگلے ہفتے ویکسین مارکیٹ میں آنے والی ہے۔خیال رہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ 20 جنوری تک بطور صدر خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close