پی آئی اے نے انجینئرز کی تنخواہ اور مراعات میں 50 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ، الائونسز اور سالانہ انکریمنٹ میں کمی کا اعلان کردیا۔ ہیومن ریسورس (ایچ آر)آفیسر کی جانب سے تنخواہوں میں مراعات میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2021سے ہوگا۔نجی ٹی وی

کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کی خصوصی تنخواہ اور الائونسز میں پچاس فیصد کمی جبکہ سالانہ انکریمنٹ میں کو کم کرکے موجودہ بنیادی تنخواہ کے 3 تا پانچ فیصد تک مساوی کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جنوری 2021سے تمام ائیرکرافٹ انجیئنرز، انجینئرنگ انسٹرکٹرز سمیت ڈی سی ایز اور چیفس کو ماہانہ اسپیشل تنخواہ اور اسپشل الائوئنس 50فیصد ادا کیا جائے گا۔ واضح کیا گیاہے کہ اسپیشل تنخواہ اور الاونسز کی 50فیصد ادائیگی کا مطلب موجودہ ادا کی جانے والی ادائیگی کا 50فیصد ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 5سالہ اے ای پی ایس ملازمت کے حامل ایئر کرافٹ انجیئنرز ، انجنئیرنگ انسٹریکٹر ،ڈی سی ایز اور چیفس کو موجودہ بنیادی تنخواہ کا 5فیصد سالانہ انکریمینٹ ادا کیا جائے گا جبکہ دیگر ایئر کرافٹ انجیئنرز ،انجنئیرنگ انسٹریکٹر ،ڈی سی ایز اور چیفس کو سالانہ انکریمینٹ کو مد میں موجودہ بنیادی تنخواہ کا 3فیصد ادا کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close