غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالی بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا، دونوں بہنوں کو ممکنہ طور پر آج پاکستان کے حوالے کیا جائے گا

مظفرآباد(آئی این پی )آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں۔ آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی 2بہنوں ثنا زبیر اور لائبا زبیر کو غلطی سے ایل او سی پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست

میں ہیں، دونوں بہنوں کو آئندہ روز ممکنہ طور پر پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں لڑکیوں کو ممکنہ طور پر پیر کے روز(آج) پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اگست 2020میں پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ جانے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close