پی ٹی آئی حکومت غریب کیلئے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، سابقہ اتحادی عوام کو ڈرانے لگے

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، غربت مہنگائی کے مارے عوام دن رات تبدیلی کو کوسنے پر مجبور ہیں۔ معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے دعوے کرنے والے آٹے دال کا بھاؤ معلوم کریں۔ آکسیجن نہ ملنے پر خیبر

ٹیچنگ ہسپتال میں آٹھ مریضوں کی موت بڑا سانحہ ، فوری تحقیقات ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خان پور ضلع دیر میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے قبل ازیں جماعت اسلامی ضلع دیر کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذاکر اللہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی دینی ملی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکراللہ نے زندگی بھر بہترین سیاسی جدوجہد کی اور علاقہ کے عوام کی حکومتی ایوانوں میں بھرپور نمائندگی کی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعوئوں پر عوام کو دھوکہ دینے والوں نے اپنے آدھے دور حکومت میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ غریب عوام روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور بے روزگاری نے لاکھوں محنت کشوں اور مزدوروں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔ اداروں کو ٹھیک کرنے کا کہنے والے سب کچھ بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔ سٹیل ملز سے لے کر پاکستان ریلویز اور پی آئی اے وینٹی لیٹر پر جا چکے ہیں۔ بیڈ گورننس ، لاء اینڈ آرڈر مخدوش صورت حال تبدیلی حکومت کے تحفے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے پی میں تبدیلی کے بلندو بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن ان کی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی ناک تلے آٹھ مریض

آکسیجن جیسی بنیادی ضرورت کی ہسپتال میںعدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مریض ہسپتالوں میں علاج کیلئے آتے ہیں تاکہ ان کی جان بچ سکے مگر ہسپتالوں میں بعض اوقات نااہلی کے ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ عوام کا ہسپتالوںاور ڈاکٹروں پر سے اعتما د ختم ہوجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جاں بحق ہونے والے مریضوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر ان کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اسلامی فلاحی نظام لائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں