وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے۔ کہ آرگنائزرز سے لے کر سانڈ سسٹم اور کرسیاں لگانے والوں تک کے خلاف مقدمات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، یہ صرف اپنی چوری بچانے

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا

کیلئے جلسے کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں شریک ہونے والوں کو نہیں روکیں گے، رکاوٹیں بھی نہیں کھڑی کی جائیں گی، تاکہ یہ انقلابی بننے کے ڈرامے نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے جلسے ملتوی کردیئے، حکومتی جماعت کو بھی جلسوں کی اجازت نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close