سنگاپورنے ویکسین کی فراہمی کیلئے50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور نے کم اور کم درمیانی آمدنی والے ممالک کے لئے کوویڈ 19-کی ویکسین کی فراہمی کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان جمعہ کو وزارت خارجہ اور وزارت صحت کے مشترکہ پریس بیان میں کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم کوویڈ -19 ویکسین عالمی

رسائی ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ میکانزم کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس سے کم اور کم درمیانی آمدنی والے 92 ممالک کو کوویکس سہولت کے ذریعے کوویڈ -19 ویکسین تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کوویکس سہولت عالمی سطح پر رسک شیئرنگ کا میکنزم ہے جو 2021 کے آخر تک کوویڈ -19 ویکسین کی 2 ارب خوراکیں حاصل کرکے مساوی طور پر مختص اور فراہم کرنا چاہتا ہے۔ سنگاپور (25 نومبر2020 تک) خود سے مالی اعانت کرنے والے 97 شرکا میں سے ایک ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مالی اعانت “ویکسین کثیرالجہتی ،ویکسین کی منصفانہ اور مساوی رسائی اور مختص کرنے کے حوالے سے ہماری مستقل حمایت کا ایک حصہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ کے اہل ممالک میں آسیان کے متعدد ممالک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی چھوٹی چھوٹی ریاستیں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں