مریم نواز اور شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی، اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو، شہباز شریف کا مریم نواز کومشورہ ،

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نائب صدر مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام

پر آگئی ہے ۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ذرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے شہباز کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ شہباز نے مریم کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دئیے۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔ اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو، پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close