پولیس کا فرار ہونے والے سابق قانون ساز کو گرفتار کرنے کا اعلان

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ پولیس نے کہا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت کے دوران مفرور ہونے والے سابق قانون ساز ٹیڈ ھوئی کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرے گی۔ پولیس نے کہا کہ وہ قانونی الزام سے بچنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور وہ مختلف قانونی چینلز کے ذریعے مفرور کے

ٹھکانے کا پتہ چلائے گی اور اسے مقدمے کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے واپس لائے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے حکومت کے سیکیورٹی بیورو نے بھی کہا کہ ہر ایک کو اپنے اپنے فعل بشمول اپنے اوپر عائد قانونی الزامات کا سامنا کرنا چاہئے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت ضمانت واپس لینے اور قانونی ذمہ داری سے فرار ہونے کے کسی بھی عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے اس معاملے کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close