اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا مظاہرہ

اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جبر و استبداد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے خلاف اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے ۔ مظاہرے میں محمد فاروق رحمانی ، سید فیض نقشبندی ، محمود احمد ساغر ، سید یوسف نسیم ، اشفاق مجید میر، شمیم شال ، شیخ یعقوب،، عبدالمجید ملک ، شیخ عبدالمتین، اشتیا ق حمید، حاجی سلطان بٹ، حسن البنائ، منظور الحق بٹ، غلام احمد ، سید مشتاق، زاہد صفی، مشتا ق بٹ، سید اعجاز رحمانی، محمد شفیع ڈار، زاہد اشرف، امتیاز وانی اور دیگر شریک تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close