رواں سال 2020 گذشتہ 3 برسوں کے مقابلے میں گرم ترین ریکارڈ کیا گیا، عالمی ماحولیاتی تنظیم نے مفصل رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (این این آئی)عالمی ماحولیاتی تنظیم ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہاہے کہ رواں سال 3 برسوں کے مقابلے میں گرم ترین ریکارڈ کیا گیا۔ڈبلیو ایم او کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے اوسط درجہ حرارت میں کم سے کم 1.2 ڈگری اضافہ ہوا، 2011 سے 2020 کا عرصہ تاریخ کا گرم ترین عشرہ تھا۔رپورٹ میں

بتایا گیا کہ 2020 اس عشرے کے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسم کی شدت نے لاکھوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا، بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلادیش، افغانستان اور میانمار میں 2 ہزار سے زائد افراد سیلاب کی نذر ہوئے۔بتایا گیا کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بدترین آگ کے واقعات میں اضافے کے ساتھ ساتھ امریکا میں بھی تباہی ہوئی۔ڈبلیو ایم او کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2020 اس عشرے کے گرم ترین سالوں میں سے ایک ہے، 2020 سے پہلے 2016 اور 2019 عشرے کے گرم ترین سال تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں