چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت 22 تعمیراتی منصوبے مکمل ہوئے۔ ان مکمل منصوبوں میں سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، تھرمل، پن، قابل تجدید توانائی، گوادر پورٹ اور خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، جس سے امن اور معاشی نمو پر مبنی مستقبل کی امید روشن ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری، تعمیرات، روزگار کی منڈی اور قومی معیشتوں کی بحالی کی کلید ثابت ہوگی۔ سی پیک کے تحت کسی بھی منصوبے کے تعمیراتی کام کو معطل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں