دسمبر میں کہاں کہاں اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟ مہینہ بھر سردی کی صورتحال کیا رہے گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)دسمبر 2020 کی ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی، آگے موسم سرد رہیگا۔ ملک بھر میں بارشیں، برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع۔جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے دسمبر 2020 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔شمالی پاکستان میں

دسمبر کے ماہ میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم جبکہ جنوبی پاکستان باالخصوص مکران کی ساحلی پٹّی اور جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ نومبر کی طرح اس مہینے میں بھی شمالی علاقوں میں ابر آلودگی معمول سے زیادہ رہیگی۔ ملک بھر میں 5 سے 7 مغربی ہواؤں کے سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن میں سے جنوبی علاقوں میں 3 سے 4 سلسلوں سے کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں جبکہ 2 سے 3 مغربی ہواؤں کے سلسلوں سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔مہینے کے پہلے نصف حصّے میں 2 مغربی ہواؤں کے سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جس سے ملک کے 80 فیصد حصّوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ تاہم دسمبر کے آخری 2 ہفتوں میں صرف خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند مقامات پر بارش اور برفباری ہو گی۔ پاکستان کے انتہائی شمال اور بلند مقامات پر معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔ دسمبر کے آخر میں جنوب مغربی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں کم سے کم ایک بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں نومبر کے وسط سے جاری شدید سردی کی لہر سے آرام رہیگا اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔ تاہم مجموعی طور پر دسمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے کم رہیں گے۔ اوسطاً درجہ حرارت بھی عنقریب مستقبل میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں (ہر ہفتے میں تقریباً 1 سے 2) کی وجہ سے معمول سے کم رہیں گے۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور جنوب مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ گلگت بلتستان، شمالی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے!گرد آلود دھند (سموگ) کی شدّت سن 2018 کے نسبت کم رہیگی کیونکہ یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے سبب ہوا کا معیار بہتر رہیگا۔ ہم ہوا کے معیار کا معائنہ کرتے رہیں گے اور اس میں بہتری یا خرابی کی صورت میں آپ کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں رہنے والی حسّاس آبادی سے گرد آلود دھند کے دوران ماسكس پہننے کی درخواست ہے۔ گھروں میں ایئر پیورفائیرز اور کنڈیشنرز کا استعمال کریں تاکہ آپ کے گھروں میں آلودہ ہوا اکٹّھی نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close