ن لیگ نے چندہ مہم کا آغاز کر دیا، کن لوگوں نے لاکھوں روپے جمع کروانا شروع کر دیئے؟

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن نے لاہور میں جلسہ کرنے کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مختلف پارٹی رہنما ئوں اور کاروباری حضرات نے پارٹی فنڈ میں پیسے جمع کروانا شروع کر دئے ہیں چندہ مہم کے تحت فیصل کھوکھر نے پارٹی فنڈ میں 30 لاکھ روپے جبکہ سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے جمع

کروائے‘ عمران شاہ نے پارٹی کو 10 لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق ایک مشہور کاروباری شخصیت نے 15 لاکھ روپے کیش جمع کروایا جبکہ ایک اور کاروباری شخصیت نے پارٹی فنڈ میں پانچ لاکھ روپے جمع کروائے اس کے علاوہ رانا مبشر نے بیش لاکھ روپے ، افضال بھٹی نے پانچ لاکھ روپے اور بلال یاسین نے دس لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔ذرائع کے مطابق خواجہ عمران نذیر اور میاں سلیم نے بھی پانچ ، پانچ لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے لاہور جلسے کی میزبانی اور اس کے انتظامات کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ چندہ اکٹھا کرنے کے لیے پارٹی رہنماں اور عہدیداروں کی ڈیوٹیز بھی لگا دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close