گلگت بلتستان میں حکومت قائم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی عوام کو بڑا تحفہ دیدیا، ہر گھر کیلئے دس لاکھ روپے کی سہولت کا اعلان

گلگت (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کارڈ دینے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا ہے، اسی لیے گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لے کر آرہے ہیں ، جس کی مدد سے 10 لاکھ روپے تک لوگ کسی بھی اسپتال میں فری علاج کرا

سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتا ہوں ، گلگت بلتستان حکومت ایک نئی روایت قائم کرے گی ، حکومت گورننس کے نئے معیار قائم کرے گی ، میں بھی گلگت بلتستان کے مسائل سے واقف ہوں، صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے ، اس مقصد کے لیے فوری طور پر کمیٹی بنائیں گے ، جب کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے ، سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سستے قرضے بھی دیئے جائیں گے ، قرضوں سے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آسٹریا کی ایک بڑی کمپنی کے وفد سے ملاقات ہوئی ، جن کی مدد سے اسکردو میں 250بیڈز کا اہسپتال بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گلگت میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کےلیے خوشگوار ماحول فراہم کریں گے ، گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، جس کے لیے علاقے کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بہترین نظام سیلف گورننس کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، مدینہ کی ریاست میں پہلی ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا تھا، ہماری ترجیح کمزور طبقے کو ترقی دینا ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان حکومت بھی ایک نئی روایت قائم کرے گی ، گلگت بلتستان میں احساس پروگرام لے کر آرہے ہیں، کیوں کہ یہاں لوگوں کو احساس پروگرام کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close