آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی


اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوامیں موسم شدیدسرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے

علاوہ موسم شدیدسرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت،لہہ ،سکردو، کالام منفی05، گوپس منفی04 ، استور ،چترال اور بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close