کرپشن، لوٹ مار اور ٹکے ماری بچانے کیلئے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پی ٹی آئی لیڈر

لاہور(آئی این پی) وزیرکالونیزوجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ملک دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار اور ٹکے ماری بچانے کے لیے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے

کہ پی ڈی ایم کوعوام کا درد ہوتا تو موجودہ حالات میں جلسہ نہ رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدراعوان، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں، مجھے قوی امید ہے کہ ان سب کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر ساری پی ڈی ایم قیادت کو ان کے گھروں میں محبوس کیا جائے،زرداری خاندان کے گھر میں دعوت کے لیے ٹیسٹ اور عوام کو جلسوں کی ترغیب ان کا دوہرا معیار ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام اور اپنی ذات کی حفاظت کے دوہرے معیار رکھنے والے قوم کے مخلص کیسے ہو سکتے ہیں؟ عوام نے ان کے ملک دشمنی ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close