فیصل جاوید کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار

اسلام آباد(پی این آئی) فیصل جاوید کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار،تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار کردیا۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پہلے تو یہ بات سمجھ لی جائے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیاں تحریک

نہیں بلکہ مہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم دراصل چند لوگوں کی کرپشن بچانے کی مہم ہے، یہ بھی عمران خان سے این آر او لینے کی ناکام کوشش ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے جلسے کورونا وائرس کی سنگین صورتحال میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا پلان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ جلسے اور جلوس پی ڈی ایم قیادت کی اپنے مفادات کی خاطر کی جانے والی خود غرضی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کی کورونا وائرس کے دوران سیاسی سرگرمیاں پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت پر حملہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close