مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالی شخصیت کو گرفتار کر لیا گیا

وہاڑی (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں پولیس اس وقت پی ڈی ایم کے کارکنوں کوملتان جلسہ میں شرکت سے روکنے کے لئے گرفتار کررہی ہے، تاہم اس دوران صورتحال اس وقت دلچسپ صورت اختیار کرگئی جب پولیس نے پی ڈی ایم کی بجائے پی ٹی آئی کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے

مطابق وہاڑی سے منتخب ہونے والے کونسلر شاہد گجر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا۔ شاہد گجر کچھ عرصہ قبل پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ ان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر ڈپٹی کمشنر کے خلاف مظاہرہ کیا اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close