ملتان جلسہ ، رانا ثنا ء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ملتان جلسہ ، رانا ثنا ء اللہ نےبڑا اعلان کر دیا، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے

جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی ،وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اورایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیںچھوڑینگے ۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں