کس بلڈ گروپ کے حامل لوگوں میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہو تا ہے؟ نئی تحقیق میں پتہ چل گیا

اوٹاوا(پی این آئی) خون کے گروپ کے حوالے سے کورونا وائرس کن لوگوں کو زیادہ لاحق ہوتا ہے ؟ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کورونا وائرس کے 2لاکھ 25ہزار مریضوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں انسٹیٹیوٹ فار کلینیکل ایویلیوایٹو

سائنسز ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جن لوگوں کے خون کا گروپ ’او‘ ہو یا جن کے گروپس ’نیگیٹو‘ ہوں ان کو کورونا وائرس کم لاحق ہوتا ہے اوراگر انہیں لاحق ہو بھی جائے تو ان کی موت ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔تحقیقاتی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کا بلڈ گروپ ’او‘ ہو، انہیں کوروناوائرس 12فیصد کم لاحق ہوتا ہے، جبکہ جن لوگوں کے خون کے گروپس ’او نیگیٹو‘ ’اے نیگیٹو‘ ’بی نیگیٹو‘ یا ’اے بی نیگیٹو‘ ہوں ان کو کورونا وائرس دوسروں کی نسبت 21فیصد کم لاحق ہوتا ہے۔اس طرح جن لوگوں کا بلڈ گروپ ’او‘ ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ 13فیصد کم ہوتا ہے جبکہ مذکورہ نیگیٹو گروپس والے لوگوں کی موت ہونے کا خطرہ 19فیصد کم ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں