آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے ایگزیکٹو سٹاف کے تمام افسران و اہلکاروں کو یونیفارم کے حوالے سے اہم حکم جاری کر دیا

سرگودھا(این این آئی)آئی جی پنجاب نے ایگزیکٹو سٹاف کے تمام افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی یونیفارم پہننے کا حکم دے دیا۔جس میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹیز میں تعینات اہلکاروں کو یونیفارم سے استثنیٰ حاصل ہے۔زرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی

نے ایگزیکٹو سٹاف کے تمام افسران واہلکاروں کو دوران ڈیوٹی یونیفارم زیب تن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز اور شعبوں میں تعینات افسران واہلکار دوران ڈیوٹی یونیفارم لازمی پہنیں۔ آئی جی نے کہاکہ یونیفارم کی پابندی فورس کے ڈسپلن کا اہم حصہ ہے جس کی پاسداری کو یقینی بنانا تمام کمانڈ افسران کی ذمہ داری ہے لہذا تمام یونٹس سربراہان، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ماتحت سٹاف سے یونیفارم ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے ایڈیشنل آئی جیز سمیت سی سی پی او لاہور،تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزاور دیگر متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے زریعے ہدایت کی گئی ہے کہ صرف کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، سپیشل برانچ، انویسٹی گیشن پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی میں تعینات افسران واہلکاروں کو یونیفارم پہننے سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ دیگر تمام یونٹس، دفاتر اور شعبوں میں کام کرنے والا ایگزیکٹو سٹاف یونیفارم ایس او پی کی پابندی پرعمل درآمد کوہر صورت یقینی بنائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close