کورونا میں مبتلا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے سماجی بہبود اعجاز شاہ شیرازی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔مشیر وزیر اعلی سندھ کے بھتیجے امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کو انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں منتقل کیاگیا ہے۔امیر حیدر شیرازی

کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کچھ دن قبل کوروناوائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اعجاز شاہ شیرازی کے اہلخانہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔خیال رہیکہ گذشتہ دنوں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں