ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی ن لیگ کے اندر ہی درگت بننا شروع ہو گئی، ریاست مخالف بیانہ ن لیگ کو مہنگا پڑنے لگا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ ریاست مخالف بیانیے کی تو مسلم لیگ (ن) کے اندر درگت بن رہی ہے اس لئے اس کی عوام میںپذیرائی کے دعوے آنکھوںمیںدھول جھونکنا ہے ،عالمی ادارے پاکستان کے معاشی طور پر درست میںگامزن

ہونے کی بات کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن ’’ میںنہ مانوں ‘‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے ،مسلم لیگ(ن) میںواضح تقسیم نظر آرہی ہے اورجلد اس کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے ۔ پارٹی کے مرکزی دفتر میں وسطی پنجاب اور اپنے حلقے کے رہنمائوںاور اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوںاختر خان نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے جلسوںمیں حساس اور قومی سلامتی کے اداروںکے سربراہوںکے انفرادی طورپرنام لے کر کیا ملک و قوم کی خدمت کی ہے ؟،مسلم لیگ(ن) کے اپنے لوگ اس بیانیے سے متنفر ہو چکے ہیں اور اگریہ کہاجائے کہ ان کی اپنی جماعت کے اندر ان کے بیانیے کی درگت بن رہی ہے تو غلط نہ ہوگا۔پی ڈی ایم کے اتحاد میںشامل لوگ بھی اس بیانیے سے دوری اختیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ووٹ کوعزت دو ‘‘ کی تحریر والے ماسک تو تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن چندروز قبل گلگت بلتستان میںعوام نے جو ووٹ ڈالے ہیں آپ اسے عزت دینے کیلئے تیار نہیں۔ عوام اب با شعور ہوچکے ہیںوہ آپ کے دہرے معیار اور قول و فعل میںتضاد سے آگاہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پہاڑ جیسے چیلنجز کے باوجود وزیرا عظم عمران خان کے عزم اور درست پالیسیوںکی وجہ سے آج معیشت میںجان پڑ رہی ہے اور انشااللہ جلد یہ اپنے قدموں پربھی کھڑی ہو گی اور اس کا پوری رفتار سے پہیہ بھی گھومے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close