کرونا کی شدید لہر ، خوفزدہ لوگوں نے چھتوں پر اذانیں دینا شروع کردیں، اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں، علماء نے عوام سے اپیل کر دی

بہاولنگر(این این آئی ) کرونا کی شدید لہر کے پیش نظر لوگوں نے دوبارہ چھتوں پر اذانیں دینا شروع کردی ہیں تاکہ اس بیماری کاخاتمہ ممکن ہوسکے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اذانیں دینا اچھااقدام ہے تاہم ہمیں اجتماعی طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زیادہ سے زیادہ سجدہ ریز ہونے کی

ضرورت ہے لوگ اجتماعی اور انفرادی طورپر تلاوت کلام پاک کے علاوہ نماز کی پابندی کیساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اس موذی مرض سے قوم کو چھٹکارا دلوائے بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں میں لوگ رات گئے چھتوں پر اذانیں دینے لگے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں