کراچی (پی این آئی)بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا حکم جاری کر دیا گیا، خوف و ہراس پھیل گیا،کراچی میں دو ماہ کیلئے غیرمتعلقہ جگہ پرکچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق شہر میں دو ماہ کیلئے غیر متعلقہ جگہ پر کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد
کردی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی شہری غیر متعلقہ جگہ پرکچرا پھینکے گا اس کے خلاف کارروائی کریں اور دفعہ 144 کی شق 188 کے تحت گرفتارکیا جائے۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ جگہوں پر کچرا پھینکنے سے شہر کا ماحول خراب ہورہا ہے، سیوریج کا نظام خراب اور ٹریفک جام بھی سڑکوں اور نالوں کے اطراف کچرا پھینکنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔خیال رہے اس سے قبل کمشنر کراچی کی جانب سے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اور ماسک نہ پہننے والوں پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرنے حکم دیا گیا تھا لیکن اس حوالے ایک فیصد بھی عملدرآمد نظر نہیں آیا۔اہلیان کراچی کا کہنا ہے کہ کچرا پھینکنے کے حوالے سے بھی عملدرآمد کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ البتہ ایسے بیانات سے عوام میں قانون کی رٹ کو مزید کمزور کیے جانے میں مدد ملتی ہے، کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف احکامات ہی جاری کرتے ہیں مگر عملدرآمد نہیں کرایا جاتا البتہ اگر کسی اعلیٰ افسر کا مفاد شامل ہو تو سختی سے عملدرآمد کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کو عوامی مفاد سے کوئی دلچسپی نہیں، اگر کمشنر کراچی اس حوالے سے تھوڑی بہت دلچسپی بھی لے لیں تو کراچی کو ایک خوبصورت شہر بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں