حکومت کا شاندار اقدام، بزرگ شہریوں کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2

ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ۔پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام سے مستحق بزرگ شہریوں کی معاشی بحالی ہوگی، حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاست مدینہ کاجوتصور دیا ہم اس کی جانب بڑھیں گے، ریاست مدینہ کا حصول ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے، ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہیں۔ حکومت نےبزرگوں،متاثرہ افراد کے لیے پروگرام شروع کیا ، یہ سوشل پنشن پروگرام ہے، ابتدائی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر کمزور طبقوں کو اوپر لے کر جائیں گے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی جانب ایک مثالی قدم ہے۔ ٹویٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2ارب کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں