سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سخت فیصلہ سنانیوالے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انتقال کر گئے، جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مہلک عالمی وبا کرونا وائرس نے ملک کی ایک اور اعلیٰ شخصیت کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پشاور

ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی، اب دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں