وزارت ریلوے نے 4 اہم پوسٹوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا،پی ایچ ڈی ٖ ڈگری رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لی گئیں

اسلام آباد (این این آئی ) وزرات ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلوے کو ماڈرن بنیادوں پر استوار کرنے اور محکمے کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت ریلوے نے (MP-I)کی 4 اہم پوسٹوں پر ایڈوائز کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ وزارت ریلوے نے اپنی تنظیم نو کے پلان کے تحت

مختلف و اہم شعبہ جات میں مشیروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیاہے۔جن میں مشیربزنس پلاننگ، مشیر تکنیکی امور، مشیر پالیسی، وقانونی امور اور چیف فناشل آفیسر کی ایم پی ون کی پوسٹ کیلئے وزارت ریلوے کی جانب سے اشتہار دیاگیاہے،چاروں شعبوں میں متعلقہ فیلڈ میں 18 سالہ تجربے اور متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو دعوت دی گئی ہے۔ ان پوسٹو ں پر اپلائی کرنے کے لیے امیدواران پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ پر موجود فارم پْر کرسکتے ہیں جس کے ساتھ اپنی سی وی اور پاسپورٹ سائز فوٹو لگانا ضروری ہے۔اس حوالے سے تمام تر تفصیلات پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ www.pakrail.gov.pk پر بھی موجود ہیں۔ فارم مکمل کرنے کے بعد 15 دسمبر سے پہلے وزارت ریلوے کے ایڈریس پر کورئیر یا ای میل پر [email protected] میل کیاجاسکتا ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے اْمیدواران کا انٹرویو کیا جائیگا۔ اِس سے پہلے جن اْمیدواران نے مشیر بزنس پلاننگ اور مشیر تکنیکی امور (MP-I)کے لیے اپلائی کیا تھا مذکورہ پوسٹوں کے لیے دوبارہ اپلائی کرسکتے ہیں کیونکہ اْن کی پچھلی درخواست نئی پوسٹوں کے لیے قابلِ قبول نہ ہوگی۔ یاد رہے اس سے قبل ریلوے کے لیے ڈائریکٹر آئی ٹی کی بھرتی کا اشتہار بھی جاری کیا گیا جو کہ (MP-II) سکیل کی پوسٹ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں