گدھوں کو سرکاری نوکری مل گئی، باقاعدہ ڈیوٹی پر بھرتی کر لیا گیا، انوکھی تفصیل جانیئے

ماردین (پی این آئی)گدھوں کو سرکاری نوکری مل گئی، باقاعدہ ڈیوٹی پر بھرتی کر لیا گیا، انوکھی تفصیل جانیئے، ترکی کے تاریخی صوبے کی مقامی حکومت نے کچرا اٹھانے کے لیے گدھوں کو سرکاری ملازم کے طور پر بھرتی کرلیا۔ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ماردین صوبے کے تاریخی ضلع Artuklu کی

مقامی حکومت نے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کے لیے گدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔میونسپلیٹی کارپوریشن نے اس کام کے لیے باقاعدہ گدھوں کو بھرتی کیا جو دن بھر میں صرف 6 گھنٹے کام کریں گے اور مختلف علاقوں سے کچرا جمع کر کے اُسے مقررہ مقام پر پہنچائیں گے۔گدھے کے ساتھ ایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کچرے دان سے کوڑا جمع کر کے اُسے پشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالے گا۔ایک گدھے کو 7 سال کے لیے ملازمت دی جائے گی اور مدت ختم ہونے کے بعد اُسے سرکاری اصطبل سے آزاد کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close