اللہ کا معجزہ، آب زم زم کے 615 نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے، نتیجہ کیا نکلا؟

سعودی عرب(پی این آئی)اللہ کا معجزہ، آب زم زم کے 615 نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے، نتیجہ کیا نکلا؟، سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے آب زمزم کے 615 نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ’ آب زمزم کے آلودہ

ہونے کے پتہ لگانے اوراسے کسی بھی مضر صحت عناصر سے صاف رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے‘۔’آب زمزم لیبارٹری جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ماہرعملہ تعینات ہے‘۔احمد الندوی نے مزید کہا کہ’ آب زمزم کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے لیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کا اطمینان کیا جاسکے کہ زمزم غیر آلودہ ہے۔ ضروری ٹیسٹ کرکے رپورٹ انتظامیہ کو پیش کی جاتی ہے‘۔انہوں نے اطمینان دلایا کہ’ آب زمزم کے نیٹ ورک کو ہر طرح کے جراثیم اور آلودگی پیدا کرنے والے عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے یومیہ ٹیسٹ آپریشن کیا جاتا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہے کہ زائرین تک عمدہ اور صاف زمزم پہنچے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں