نوازشریف کی سزا جلد ختم ہوجائے گی، سابق وزیراعظم کے حوالے سےبڑی خبر دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سزا جلد ختم ہوجائے گی، حکومت نوازشریف کے بیانیے کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے اپنے قائد نوازشریف کے دعوے کو مشکوک بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیر نے براہ راست استعفیٰ نہیں مانگا ہوگا، کسی کے ہاتھ پیغام بھیجا ہوگا۔ نجی ٹی

وی کے پرگروام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ظہیر الاسلام نے براہ راست جا کرنوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا ہوگا۔ جنرل ظہیرنے نہیں کہا ہو گا کہ میں سامنے بیٹھا ہوں ، مجھے استعفیٰ لکھ کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ظہیر نے نوازشریف کو کسی اور کے ذریعے استعفیٰ دینے کا پیغام بھیجا ہوگا۔خیال رہے نوازشریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اس وقت آئی ایس آئی کے جنرل ظہیر الاسلام میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ استعفیٰ دو تاہم اب رانا ثناء اللہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ انہوں نے سامنے آکر تو نہیں مانگا ہوگا کسی کے ہاتھ ہی پیغام بھیجا ہو گا۔رانا ثناء اللہ کا پروگرام میں مزید کہنا تھا کہ مجرم کے بھی آئینی حقوق ہوتےہیں ۔حکومت کی خواہش ہے نوازشریف کو کال کوٹھٹری میں ڈالاجائے۔ نوازشریف کی سزا جلدختم ہوجائے گی، حکومت نوازشریف کے بیانیے کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close