وزیراعظم عمران خان آج کہاں خطاب کرنیوالےہیں؟پوری دنیا کی نظریں لگ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر بروز منگل کو منعقد ہوگا جس

کی صدارت روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کریں گے، جس میں وزیراعظم عمران خان اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا اجلاس میں 8ایس سی او رکن ممالک اور چار مبصر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے، ایس سی او اجلاس میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور ایس سی او سیکرٹری جنرل بھی شرکت کریں گے اور اجلاس میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں