اپوزیشن کے جلسوں کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان خود میدان میں نکل آئے، آج کہاں جلسے سے خطاب کریں گے؟

حافظ آباد(پی این آئی)اپوزیشن کے جلسوں کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان خود میدان میں نکل آئے، آج کہاں جلسے سے خطاب کریں گے؟، وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔عمران خان اپنے دورے میں یونیورسٹی اور اسپتال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور حافظ آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے، میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر ضلع حافظ آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close