یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا،یہ غلط ہے ، ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدکا تقریب سے خطاب

کراچی(آئی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا، یہ غلط ہے ، ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔ وہ جمعہ کوکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہنی تھیں، شاید آج نہ کہہ سکوں۔چیف

جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں سے اداروں کی ساتھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ سپریم کورٹ پاکستان واحد اور متحد ادارہ ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں پارکنگ کا معاملہ صوبائی حکومت سے اٹھایا ہے۔ چیف سیکرٹری سے ہائیکورٹ کیلئے علیحدہ پلاٹ کی بھی بات کی ہے۔ عدلیہ کے لئے زمین حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جج فیصلہ لکھتا ہے لیکن فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہوتا ہے۔ یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا، یہ غلط ہے۔ ایسی باتیں کرنا توہین عدالت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں