کورونا کی دوسری لہر، رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع، کتنے ہزار افراد شریک ہوں گے؟

رائے ونڈ(پی این آئی)کورونا کی دوسری لہر، رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع شروع، کتنے ہزار افراد شریک ہوں گے؟کورونا وائرس کے خطرے کے سائے میں رائے ونڈ لاہور میں سالانہ تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہو گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث اجتماع میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور ضلعی انتظامیہ

نے کورنا کے ضابطہ کار (ایس او پیز) کے حوالے سے اجتماع کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماع کی انتظامیہ نے رضاکارانہ آمادگی کا اظہار کیا تھا کہ شرکا کی تعداد کم سے کم رکھیں گے اور 30 سے 50 ہزار افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ تبلیغی اجتماع دو مرحلوں کی بجائے صرف ایک مرحلے تک محدود رکھا گیا ہے، اجتماع میں داخل ہونے والے شخص کو 3 دن سے پہلے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اجتماع میں شرکا چار فٹ کے فاصلے پر بیٹھیں گے اور پنڈال کو چاروں طرف سے بند رکھا گیا ہے، پنڈال میں ماسک لازمی قرار دیا گیاہے جب کہ اجتماع کے اختتام پر شرکا کا ایک ساتھ نکلنابھی منع ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close