حکومت نواز شریف کا مفرور اور اشتہاری ہونے کا کیس برطانیہ کے سامنے رکھ رہی ہے ‘ زلفی بخاری کا دعویٰ

لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور نیشنل ٹورزم بورڈ کے چیئرمین سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کا مفرور اور اشتہاری ہونے کا کیس برطانیہ کے سامنے رکھ رہی ہے اور ان کی واپسی میں کتنا وقت لگتا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا،ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر

انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا رہا ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سیاحتی برانڈ بننے میں وقت لگے گا،خیبر پختوانخواہ کی طرح میں پنجاب میں ٹورازم اتھارٹی بنا رہے ہیں جو دو ماہ تک بن جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلی برائے سیاحت آصف محمود، سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ زلفی بخاری نے ٹی ڈی سی پی کی نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن تنویر جبار نے معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی اور اداروں کیخلاف بیانات دینے کے لئے نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے،حکومت کی پوری کوشش ہے نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرایا جائے جس کے لئے ہم نواز شریف کا کیس برطانیہ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ نواز شریف مفرور ہیں ،وہ چھ ہفتے کے علاج کے لئے گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے جبکہ ان کا کوئی خاصا علاج معالجہ بھی نہیں ہو رہا۔ ان سے پوچھنا چاہیے کہ کس کے کہنے پر ریاست مخالف بیانات دے رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں